ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

Sep 27, 2021 | 20:50:PM

(24نیوز)ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا۔تھیلوں میں موجود دستاویزات کے مطابق چائے والے نے7 ،گھی والے نے 4کروڑ ، ڈرائی فروٹ والے نے 45لاکھ روپے منتقل کیے۔
 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے خلاف ثبوتوں سے بھرے 5 بکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق ان بکسوں میں موجود دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چائے والے نے7کروڑ روپے،گھی والے نے 4 کروڑ روپے اور ڈرائی فروٹ والے نے 45 لاکھ روپے منتقل کیے۔اس کے علاوہ شوگرملز کے 57جعلی اور20 چھوٹے ملازمین کے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔25 ارب روپے میں سے8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز غیرمتعلقہ افراد سے منتقل ہوئی۔ کاٹن، رائس، فلوررملز، پراپرٹی ایجنٹس کی جانب سے اربوں روپے بھیجے گئے جبکہ پھلوں، سبزیوں کی دکانوں، میڈیکل اسٹورز، فرنیچر،کپڑے کی دکانوں سے رقم منتقل ہوئی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کھلونے کی دکانوں اور پی سی اوز سے بھی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن رمضان شوگرملز اور العربیہ کے جعلی اکاؤنٹس میں کی گئیں۔ ایف آئی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹرانزیکشنز کے وقت حمزہ شہباز رمضان شوگر کے چیف ایگزیکٹو تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں