(نیوز ایجنسی)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فٹنس کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے اوراس کےلئے میں ہر طرح کے جتن کرتی ہوں،ویسے بھی امریکہ میں اس طرح کا معمول ہے کہ آپ اپنے گھر میں ملازم نہیں رکھتے اوراپنے ہاتھوں سے سارا کام کرتے ہیں ۔
امریکہ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے کہا کہ میں امریکہ میں ملازمت بھی کرتی ہوںاور گھر کے معاملات بھی دیکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود خود کو جسمانی طو رپر فٹ رکھنے کےلئے ایکسر سائز کے ساتھ واک لازمی کرتی ہوں۔امریکہ میں میرے والد اور میرا بیٹا میرے ساتھ ہیں اورمجھے ان دونوں کی دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والد کی دعائیںملتی ہیں اوران کی دعاﺅں کی بدولت مجھے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امّی سےڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح بکواس نہ کرتے۔۔ماہرہ خان کا ٹرولنگ پر کرارا جواب