(مانیٹر نگ ڈیسک)ٹک ٹاک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو ہر ماہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر 7 میں سے ایک فرد ہر ماہ کم از کم ایک بار ضرور ٹک ٹاک کا رخ کرتا ہے۔یہ اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب جولائی میں ٹک ٹاک پہلی نان فیس بک ایپ بن گئی تھی جس کو عالمی سطح پر 3 ارب سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ٹک ٹاک کی مقبولیت نے ہی انسٹاگرام اور یوٹیوب کو مختصر ویڈیوز کے فارمیٹس متعارف کرانے پر مجبور کیا۔انتطامیہ کے مطابق امریکا، یورپ، برازیل اور جنوب مشرقی ایشیا اس کی سب سے بڑی مارکیٹس ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ، جہاں اس ایپ کو استعمال کرنے والے افراد کی تعدادکروڑوں میں ہوگی جبکہ امریکا میں بھی اسے 2020 میں کافی مشکلات کا سامنا ہوا۔مگر تمام تر مشکلات کے باوجود ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد میں متاثرکن اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی طبیعت پھر خراب،امریکہ روانگی دو دن کیلئے موخر