کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم مطلوب دہشتگرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ گرفتار

Sep 27, 2021 | 22:02:PM
کالعدم۔تحریک طالبان۔گرفتار۔طلحہ
کیپشن: ۔دہشت گرد فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کا ؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ کوگرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن کے مطابق ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرنیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 2009ءمیں تخریب کاری کے لئے ضلع بونیر میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے۔گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔امّی سےڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح بکواس نہ کرتے۔۔ماہرہ خان کا ٹرولنگ پر کرارا جواب