منی لانڈرنگ الزامات مسترد، برطانوی عدالت نے شہبازشریف خاندان کے اکاﺅنٹ بحال کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ شہبازشریف،سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کئے گئے تھے۔ شہباز اور سلیمان کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا ان اکاؤنٹس کو پاکستان کی برطانوی حکومت سے کرپشن کا پیسہ واپس لانے کی درخواست کے بعد منجمد کیا گیا تھا۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں، تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
I bow my head before Allah in all humility & with feelings of profound gratitude. Today's decision by UK court is not just my or Nawaz Sharif's vindication but that of Pakistan too. Certainly truth has greater power than all the lies, fabricated stories & character assassination!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 27, 2021
برطانوی عدالت کی طرف سے بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آج کے فیصلے نے مجھے اور نواز شریف کو بری نہیں کیا بلکہ پاکستان کو بھی کیا ہے۔ سچ کی طاقت جھوٹ سے زیادہ ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے بریت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ نیب کی یا ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس تحقیقات کا آغاز ایک مشکوک ٹرانزیکشن سے ہوا تھا، جس کی اطلاع ایک بینک نے دی تھی، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جانب سے 2019 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے گئے کچھ فنڈز کو برطانیہ کے حکام نے مشکوک ٹرانزیکشن قرار دیا اور نیشنل کرائم ایجنسی نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم حاصل کیا۔
however recently NCA decided to stop investigating these funds and therefore agreed for release of these funds through court.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 27, 2021
It is clarified that such a release order is not an acknowledgement that funds are from a legitimate source.3/4
شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ این سی اے نے شہباز خاندان سے متعلق ان فنڈز کی تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ جس قسم کی بریت سے متعلق باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کوئی مقدمہ موجود ہی نہیں تھا، این سی اے نے فنڈز منجمد کر دیئے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیمان شہباز تاحال اشتہاری ہیں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں۔
The news about alleged ‘acquittal’ of Shabaz Sharif or his son Suleiman Shabaz run by one news channel is incorrect and misreporting.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 27, 2021
The investigation by the NCA against Suleiman Shabaz and some of his family members was not initiated at the request of ARU or NAB.1/4
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز بہت اچھا انسان۔شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں۔مریم نواز