فلسطینی تنظیموں کا شہدا کا بدلہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے بعد فلسطینی قوم کی نمائندہ قوتوں نے صہیونی ریاست کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنے اوراسرائیل کے ساتھ ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی نمائندوں نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے قتل عام کے واقعات پر فلسطینی قوم خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی فلسطینیوں کا خون رائیگاں جائے گا۔فلسطین کے مختلف رہنماو¿ں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ پانچ نہتے فلسطینیوں کی بے دردی کے ساتھ شہادت کے بعد قابض دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہدا کی وصیتوں کے مطابق فلسطینی قوم ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا کہ حماس کی قیادت اور کارکنوں نے وطن عزیز کی آزادی اور قابض دشمن کے خلاف ہرسطح پر مزاحمت کی اور جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ حماس اس وقت تک قربانیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا اور قابض دشمن کو ملک میں شکست نہیں ہوجاتی۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی شوہر سے متعلق سوال پر صحافی پر برہم