فرانسیسی صدر کوشہری نے انڈہ ماردیا

Sep 27, 2021 | 23:45:PM

(24نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو لیون شہر کے دورے کے دوران ہجوم میں سے ایک شخص نے انڈہ دے مارا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کی جانب سے رواں سال جون میں فرانسیسی صدر کو تھپڑ  مارا گیا تھا جس کے بعد اب ایمانوئل میکرون کو ہجوم میں سے کسی شخص نے انڈہ دے مارا مگر انڈہ ٹوٹے بغیر نیچے گر گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے انڈہ پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جبکہ انڈہ پھینکتے ہوئے نوجوان نے انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگایا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کورواں سال ہی ملک کے جنوب مشرق کے دورے کے موقع پر ایک شہری سے تھپڑ پڑ گیا تھا۔ایمانوئل میکرون کو شہری سے تھپڑ پڑنے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز بہت اچھا انسان۔شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں۔مریم نواز

مزیدخبریں