(24 نیوز)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نیوٹاو¿ن پولیس نے فیض آباد ہوٹل سے جمشید دستی کو گرفتار کر لیا،سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج ہے ،جمشید دستی کے خلاف 407/19 نمبر مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نیو ٹاﺅن کے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ جمشید دستی ہوٹل میں موجود تھے، جمشید دستی کے خلاف خیانت امانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔
ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ پولیس کو جمشید دستی کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی ہے،انہیں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہو گی