آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: اسحاق ڈار احتساب عدالت میں سرینڈر نہ کر سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسحاق ڈار احتساب عدالت میں سرینڈر نہ کر سکے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر آج چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنما آج احتساب عدالت پہنچے۔ آئی جی اسلام آباد نے احتساب عدالت کے جج کی رخصت سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنما واپس چلے گئے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار راتے گئے لندن سے پاکستان پہنچے تھے، اسحاق ڈار کا آج بطور سینیٹر حلف اُٹھانے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے اسحاق ڈار 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سابق وزیر خزانہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اُٹھا سکے تھے۔