60 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ انفینکس زیرو الٹرا

Sep 27, 2022 | 09:53:AM

(ویب ڈیسک) چینی موبائل کمپنی ’انفینکس‘ کی جانب سے آئندہ ماہ پہلی بار 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ موبائل متعارف کرایا جائے گا۔

اب تک کسی بھی فون کمپنی نے 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ فون متعارف نہیں کرایا البتہ متعدد کمپنیز نے سیلفی کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا ہے۔

اب چینی کمپنی پہلی بار ایپل کیمرے کی ٹیکنالوجی کے ساتھ 60 میگا پکسل فون متعارف کرانے کو تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’انفینکس‘ زیرو الٹرا کو طاقتور ترین چارجر کے ساتھ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہیں۔

اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ’زیرو الٹرا‘ کو پہلی بار 108 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس سے فون کو محض نصف گھنٹے سے بھی قبل وقت میں چارج کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں فون میں 200 میگا پکسل کا اپگریڈ ٹیکنالوجی کا حامل بیک کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے اور مجموعی طور پر فون میں تین بیک کیمرے دیے جانے کی خبریں ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ فون کے بیک پر تین کیمروں میں سے دوسرا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جب کہ تیسرا کیمرا 20 میگا پکسل کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل نے بڑا اعلان کردیا
 

مزیدخبریں