عمران خان کو کیسے پتا کہ اگلی آڈیو کونسی لیک ہوگی ؟ کپتان بے نقاب

Sep 27, 2022 | 10:19:AM

Read more!

(24 نیوز) عمران خان کو کیسے پتا کہ اگلی آڈیو کونسی لیک ہوگی ؟ کپتان بے نقاب ہوگیا ۔

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس کی آڈیو لیک ہونا کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے،یہ ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل ہے،یہ آڈیو لیک کیسے ہوئی؟ اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی ۔لگتا ایسے ہے کہ یہ تو فون بگ ہونے سے نہیں ہوئی یہ تو لوگوں کی گفتگو ہے۔یہ گرین لائن کی آڈیو لیک بھی نہیں ہوسکتی ،اس کا مطلب ہے  کہ کمرے میں کوئی بگ تھا جو کمرے کی ساری گفتگو  کو اکٹھا کررہا تھا ۔وزیر اعظم ہائوس میں ہر ہفتے آئی بی  چیک کرتی ہے تو پھر آئی بی والوں کو اس کا پتا کیوں نہ چل سکا ۔

میری اطلاعات ہیں کہ موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کی گئی ہے،شہباز شریف کے فون سے یہ سب سنا گیا  یا پھر کسی اور کے ۔ہر سمارٹ فون کے اندر بگ ہوتا ہے،موبائل فون میں سافٹ وئیر کے بگ کو آسانی سے  انسٹال کیا جاسکتا ہے ،یہ مائیکرو فون کو ٹرانسمیٹر بنا دیتا ہے،یہ فون وزیر اعظم ،سیکرٹری یا کسی کا بھی ہوسکتا ہے۔میرا خیال ہے کہ اسرائیلی سافٹ وئیر کا استعمال کیا گیا ۔

جے آئی ٹی سے سب واضح ہوجائے گا،اگر یہ گفتگو کسی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ریکارڈ کی  گئی ہے تو جے آئی ٹی کچھ نہیں بتائے گی ،اگر آئی بی کے ہیڈ کوارٹرز سے لیک ہوئی ہے تو  پہلے اس پر عمران خان کا کنٹرول رہا ہے۔ریکارڈنگ کا سلسلہ عمران خان کے دور سے جاری تھا تو یہ فائلیں بنتی رہی ہیں ،ایک فائل موجودہ حکومت کی بھی بن گئی جسے آئی بی میں پی ٹی آئی کے کسی چاہنے والے نے  کاپی کرکے لیک کردیا ۔چن چن کر چیزیں عمران خان کو دی جارہی ہیں ،عمران خان یہ آڈیو لیکس کو استعمال کررہے ہیں ۔اندر کا بندہ ہی ایسی چیزیں لیک کرتا ہے۔ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا کیسے لیک ہوا ؟ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

واضح رہے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آنے والی ہے جو مجھ سے متعلق ہے۔ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم اپنے والد سے کہہ رہیں ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں، باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں، ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا، آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے۔

بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب ہے اور ہمارے دور میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئیں، ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا، جب بھی حکومت آئی، اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھی۔

یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے، اسحاق ڈار جواب نہیں سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے، اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں، چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی۔

مزیدخبریں