بلاول بلنکن ملاقات: امریکا کا پاکستان کیلئے مزید 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات
— PPP (@MediaCellPPP) September 26, 2022
واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی@BBhuttoZardari pic.twitter.com/a73ESWs4Pw
ملاقات میں انٹونی بلنکن کی طرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا جبکہ انہوں نے امریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے انٹونی بلنکن کے والد کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔
Foreign Minister of #Pakistan @BBhuttoZardari meets U.S. Secretary of State Antony Blinken pic.twitter.com/qEc2DpZ2iL
— PPP (@MediaCellPPP) September 26, 2022
سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ میں تقریب ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے انتہائی مشکل لمحہ ہے، سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹے تو طویل البنیاد اثرات ہوں گے، انہوں نے فوڈ سکیورٹی کے لیے پاکستان کی مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کو 55 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی۔
Diplomacy is back, both here at the State Department, and in the foreign ministry of Pakistan - Foreign Minister @BBhuttoZardari pic.twitter.com/5PkggNa9Rr
— PPP (@MediaCellPPP) September 26, 2022
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط کیے جاسکتے ہیں، امریکا فوڈ سکیورٹی پروگرام کے لیے مزیدایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دے گا۔
celebrated #PakUsAt75 w/ @SecBlinken & Pak-US community at @StateDept. History has proven that when ???????? & ???????? work together we achieved great things. developing countries are looking for climate Justice. ???????? & int. community can play key role in helping build back better & greener. https://t.co/hLG7lOwiXn pic.twitter.com/n6Ob7pkZcU
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 27, 2022
ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان سفارتکاری واپس آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہیں، ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتےہیں،یہ سبز انقلاب کا وقت ہے،ہمیں یقین ہےصدر بائیڈن قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے امریکی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔