لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عمراسلم)لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی کا معاملہ، مسلم لیگ ن نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا،مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں و اراکین پارلیمان کو ہدایات جاری کردی گئیں ۔
اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کا کارکن بدتمیزی، ہلڑ بازی، ہوٹنگ کرے یا راستہ روکے تو اس کا سختی سے موقع پر ہی جواب دیا جائے ،موقع پر سخت جواب نہ دینے سے مخالفین کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے، بدتمیز مخالف سیاسی کارکنوں سے اب انہی کی زبان میں بات کی جائے، بدتمیزی، ہلڑ بازی، راستہ روکنے اور آوازیں کسنے والوں کی موقع پر ویڈیوز بنائی جائیں، بدتمیزی کرنے والوں کی ویڈیوز سے شناخت کے لئے نادار سے مدد لی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے، پارٹی کے لیگل ونگز کو بدتمیز مخالف سیاسی کارکنوں کیخلاف قانونی کارروائی میں ہر ممکن ساتھ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے آج وزیر داخلہ کو کارروائی کیلئے درخواست کی جائے گی ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حکومت کے ہلڑ بازی کرنے والوں کے حوالے سے حکومت کے خدشات ہیں ،ان لوگوں کے پاسپورٹ ،نائیکوپ بھی منسوخ کیے جاسکتے ہیں ،پاکستان میں ان کے اہلخانہ کو نوٹس بھجوائے جائیں گے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی اپنے گھر سے نہیں نکل سکے گا۔