عمران خان کو لینے کے دینے پڑ گئے، سرکاری ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 11 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب
خیبر پختونخواہ کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین نے دن بارہ بجے عمران خان کے گھر کے باہر جانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آج دن بارہ بجے تک مطالبات نہ مانے گئے تو عمران خان کے گھر کے باہر جائینگے۔
برطرف ملازمین کی جانب سے عمران خان چوک پر شدید احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں، مطالبات نہیں مانے جارہے۔