جڑواں شہروں میں ڈاکو راج، ڈکیتی مزاحمت پر دُکاندار قتل

Sep 27, 2022 | 12:44:PM
جڑواں شہروں میں ڈاکو راج، ڈکیتی مزاحمت پر دُکاندار قتل
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نرنکاری بازار کے تاجر شیخ آصف کے گھر باہر سے دو ملزمان گاڑی میں سوار خواتین سے 25 تولے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ یہ واردات تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے بی بلاک میں گذشتہ شب پیش آئی۔ 

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں کار پر فائرنگ، تین نوجوان جاں بحق

ایک دوسرے افسوس ناک واقعے میں اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن میں سیمنٹ کی دکان پر چار سے پانچ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ اس واقعے میں تاجر گل فراز کی مزاحمت پر اسکو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا جبکہ گل فراز کا دوسرا ساتھی محمد نواز ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ بعدازاں محمد نواز کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔