لیگی رہنما اسحاق ڈار آج سینیٹر جبکہ کل وفاقی وزیر کا حلف لیں گے

Sep 27, 2022 | 12:52:PM

 (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ و لیگی رہنما اسحاق ڈار آج سینیٹر جبکہ کل وفاقی وزیر کا حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیک کا معاملہ: نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس موخر

تفصیلات کے مطابق لندن سے وطن واپسی کے بعد اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے، سابق وزیر خزانہ سے چیرمین سینیٹ حلف لیں گے جبکہ کل صبح 10 بجے اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔

لیگی رہنما اسحاق ڈار کل وفاقی کابینہ اجلاس میں بطور وزیر خزانہ شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں