ایاز امیر بہو کے قتل کیس سے بری

Sep 27, 2022 | 14:09:PM

(24 نیوز) معروف صحافی اور کالم نگار ایاز امیر کو ان کی بہو سارہ کے قتل کے کیس میں نامزد کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی استدعا پر ان کا جسمانی ریمانڈ بھی دیا گیا تھا۔ 

آج عدالت میں پیش کیے جانے پر سینئر سول جج عامر عزیز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اس لیے انہیں اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔ 

اس کے بعد ایاز امیر کو شہزاد ٹاؤن پولیس نے رہا کر دیا جنہیں اعانت جرم کی دفعہ 109 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایاز امیر کت بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی بیوی کو سر پر بھاری آہنی چیز مار کر قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت :قاتل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزم شاہنواز چک شہزاد فارم ہاؤس میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم تھے۔ شاہنواز کی کینیڈین نیشنل سارہ سے تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ سارہ بی بی متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچی تھیں۔ پاکستان پہنچ کر سارہ نے گاڑی بھی خریدی تھی، مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی۔

پولیس کی استدعا پر ملزم کی ماں اور باپ ایاز امیر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں