(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنما اسحاق ڈار آج سینیٹر جبکہ کل وفاقی وزیر کا حلف لیں گے
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت اور تردید کرتا ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن تب ہی ہوں گے جب اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں یا وزیراعظم اسمبلی تحلیل کریں، فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں، الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔