پاکستان امریکا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:گورنر پنجاب

Sep 27, 2022 | 14:42:PM
گورنر پنجاب ,محمد بلیغ الرحمان ,24 نیوز, امریکن قونصل جنرل
کیپشن: لاہور:امریکی قونصل جنرل گورنر پنجاب سے ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکن سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تعلیم، صحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں امریکا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ولیم میکانیولے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلاب کی صورتحال اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع  پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تعلیم، صحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں امریکا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کا مختصر دورہ بھی کیا۔


گورنرنےسیلاب متاثرین کی امداد پرامریکی سفیرکاشکریہ اداکیا،امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کا مختصر دورہ بھی کیا۔