خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین کی عمران خان رہائشگاہ کی جانب پیش قدمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین نے بنی گالہ میں پولیس کے بیرئیر اور خاردار تاریں پھلانگ دی، مظاہرین کی کے پی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت
مظاہرین نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔ مظاہرین بنی گالہ چوک سے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج اپنا حق لے کر رہیں گے، کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں، مطالبات نہیں مانے جا رہے۔
خیبرپختونخوا کنٹریکٹ ملازمین کی عمران خان رہائشگاہ کی جانب پیش قدمی pic.twitter.com/YItEfkXzJe
— Usman Shani (@US11954) September 27, 2022
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین کا بنی گالہ میں احتجاج چار روز سے جاری ہے۔