(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، آزادی کسی کو آسانی سے نہیں ملتی، وزیراعظم بنا تو پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے جہدوجہد کی، چاہتا تھا کوئی یہ نا سمجھے کہ میں ووٹ مانگنے کے لیے سب کر رہا تھا، کوئی میری نیت پر شک نہ کرے۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے علما مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مغربی کلچر کو دیکھا ہوا ہے، مغربی معاشرہ ہم سے آگے نکل گیا اور ہم پیچھے رہ گئے، جس معاشرے کے اندر قانون کی حکمرانی نہیں وہ جانوروں کا معاشرہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں وسائل نہیں لیکن وہاں عوام خوش ہیں، پاکستان میں وسائل ہونے کے باوجود خوشحالی نہیں، فلاحی ریاستوں کی مثال دیکھنی ہے تو ڈنمارک اور ناروے کو دیکھیں۔