(24 نیوز) مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نواز شریف اور شہباز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی، میں نے بطور وزیر خزانہ زبانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ استعفیٰ دے دوں گا، بطور وزیر خزانہ 2 بار خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ دوسری جانب لندن میں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کی ایک سیاسی شخصیت کے سنگین الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت