عالمی یوم سیاحت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا

Sep 27, 2022 | 16:14:PM

(ویب ڈیسک) عالمی یوم سیاحت  کے دن پر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام راولاکوٹ سمیت پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔

 سیاحت  کے دن پر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک میں ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمود ملک،  سردار شازیب شبیر، صحافیوں  ضلعی افسروں و اہلکاروں، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد،  تعلیمی اداروں کے اساتذہ طلباء و طالبات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 طلباء و طالبات کی کثیر تعداد تقریب میں شریک
شہری اور بچے مقامی پارک میں کھیلتے ہوئے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ہر خطہ قدرتی حسن و دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے۔واک میں شریک شہریوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ پونچھ ڈویژن میں سیاحت کو عملی ترقی دے کر معاشی خود کفالت کا حصول بھی ممکن ہے۔

شہری اور طلبا کشتی کی سواری کا مزہ لیتے ہوئے


واک کے اختتام پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  راولاکوٹ میں سیاحت کا بڑا پوٹینشل  موجود ہے۔ایک عرصہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد راولاکوٹ کی طرف متوجہ ہو رہی ہے. سیاحت دنیا میں اب انڈسٹری کا درجہ اختیار کر چکی ہے. مقررین نے  عالمی یوم سیاح کے دن کی مناسبت سے  اس عزم کا اظہار کیا کہ راولاکوٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں