سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

Sep 27, 2022 | 16:17:PM

(ویب ڈیسک) اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے دروان اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا، ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افواہیں پھیلا کر روپے کی بے قدری کریں، اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے، انشا اللہ ہوری کوشش کریں گے مسائل کو کم کیا جا سکے۔

قبل ازیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حلف سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں