معروف ریسلر جان سینا کے نام ایک اور عالمی اعزاز

Sep 27, 2022 | 16:59:PM

(ویب ڈیسک)  میک اے وش فاؤنڈیشن کیلئے بچوں کی  سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ جان سینا نے اپنے نام کرلیا۔

میک اے وش فاؤنڈیشن ایسی فاؤنڈیشن ہے جو   بہت زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے، معروف ریسلر جان سینا  15 سال سے اس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جو بچے ان سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کی خواہشات پوری کر رہے ہیں۔آج تک جان سینا نے 2 سے 18 سال کے ایسے بچوں کی  650 خواہشات پوری کیں ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری بیان میں جان سینا کے  جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200  سے زائد خواہشات پوری نہیں کر سکا۔

گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی جانب سے جان سینا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس میں جان سینا کہہ رہے ہیں کہ ان بچوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی تو میں یہ پرواہ کئے بغیر کہ میں کیا کر رہا ہوں ، فوری اس بچے کی خواہش پوری کروں گا۔ اگر مجھے ایسے بہترین  تجربے کا حصہ بننے کا موقع ملے گا تو میں سب کچھ چھوڑ  دوں گااور اپنا فرض پورا کروں گا۔

یاد رہے کہ جان سینا ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے  16 بار چیمپئن رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں