قذافی ا سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی، گراؤنڈ خشک کرنے کا عمل جاری

Sep 27, 2022 | 17:37:PM
قذافی ا سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی، گراؤنڈ خشک کرنے کا عمل جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق  قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی ہے اور  گراؤنڈ سٹاف نے پچز اور گراؤنڈ خشک کرنے کا کام شروع کردیا  ہے۔گراؤنڈ کو خشک کرنے کے لئے سپر ساپرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔دونوں  ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا اور اس دوران شہر کا موشم خوشگوار رہے گا جب کہ میچ کل یعنی بدھ کی شب کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔  چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر جب کہ 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔تاہم دوسرے مرحلے کے تینوں میچز کے ٹکٹ کافی پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے،قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئی ہیں۔