پی ٹی آئی کی ممکنہ لانگ مارچ ، حکومت نے اہم فیصلے کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اوردھرنے سے نمٹنے کیلئےفل پروف سیکیورٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی کابینہ نے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے اور کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری بھی لے لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دستیاب اور ضرورت کیلئے کافی سول آرمڈ فورسز اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی ۔
اسلام آباد انتظامیہ نےرینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی جس میں رینجرز اور ایف سی کے 12 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی گئی تھی ۔پنجاب رینجرز کے 5 ہزار اور سندھ رینجرز کے 2 ہزار اہلکار مانگے گئے اور ایف سی کے 5 ہزاراہلکاروں کی خدمات بھی مانگی گئی ہے ۔