نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب موبائل گیمز بھی بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس اپنی آمدنی کے سلسلے کو متنوع بنانے کیلئے کوشاں ہےکیونکہ بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر سٹریمنگ سروس کے سبسکرائبرز کم ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب نیٹ فلکس گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہا ہے اور اپنا گیم اسٹوڈیو بنانے پر کام کر رہا ہے۔
گیم اسٹوڈیو کا نام اب بھی ایک رازہے، لیکن نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں واقع ہوگا اور اشتہارات یا ایپ خریداریوں کے بغیر "عالمی معیار کے" اصلی گیمز بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
As Netflix preps its push into gaming, new Forrester research casts doubt on games' ability to counter its subscription woes https://t.co/vykybIQjp8
— Lucia Moses (@lmoses) September 27, 2022
نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی کافی کام ہونا باقی ہے آنے والے چند سالوں میں نیٹ فلکس ایک مکمل موبائل گیمنگ سروس بھی فراہم کرے گا۔