نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا

Sep 27, 2022 | 19:10:PM

(ویب ڈیسک) نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب موبائل گیمز بھی بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس  اپنی آمدنی کے سلسلے کو متنوع بنانے کیلئے کوشاں ہےکیونکہ بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر سٹریمنگ سروس کے سبسکرائبرز کم ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب  نیٹ فلکس گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہا ہے اور اپنا گیم اسٹوڈیو بنانے پر کام کر رہا ہے۔

گیم اسٹوڈیو کا نام اب بھی ایک رازہے، لیکن نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں واقع ہوگا اور اشتہارات یا ایپ خریداریوں کے بغیر "عالمی معیار کے" اصلی گیمز بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی کافی کام ہونا باقی ہے آنے والے چند سالوں میں نیٹ فلکس ایک مکمل موبائل گیمنگ سروس بھی فراہم کرے گا۔ 

مزیدخبریں