ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار

Sep 27, 2022 | 19:16:PM
 ٹرانس, جینڈر ایکٹ ,غیر شرعی ,قرار ,اسلامی نظریاتی کونسل
کیپشن: اسلامی نظریاتی کونسل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حقیقی انٹرسیکس  افراد (خنثٰی) کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا،اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو تجویز دی کہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے 
کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے تاکہ اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے،موجودہ ایکٹ میں مجموعی طورپر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے،کونسل نے نیب  ترمیمی قانون  2022ء کو مستحسن قرار دیا،نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔