سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت خارج

Sep 27, 2022 | 19:33:PM
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت خارج
کیپشن: Jamshed Dasti
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس نے جمشید دستی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔جمشید دستی کو دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کے پاس پہنچا دیا گیا۔ جمشید دستی کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

سابق ایم این اے جمشید دستی کی گرفتاری کے بعد مظفرگڑھ پولیس بھی راولپنڈی پہنچ گئی ۔‏تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو علاقہ مجسٹریٹ مبشر اقبال کی عدالت میں پیش کردیا۔مظفرگڑھ کے تھانہ کوٹ محمود پولیس کی جانب سے  علاقہ مجسٹریٹ کو ملزم جمشید دستی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست دی گئی۔درخواست کے مطابق ملزم جمشید دستی 2019میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب ہے ۔ملزم کو گزشتہ شب راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران حسب ضابطہ گرفتار کیا ۔ جمشید دستی پر 38 لاکھ روپے اور ایمبولینس کیری  خربرد کا الزام ہے ۔

جمشید دستی کو ایک روز کے راہداری ریمانڈ پر کوٹ محمود پولیس مظفر گڑھ کے حوالے کردیا گیا۔مظفر گڑھ پولیس ضروری قانونی کاروائی کے بعد جمشید دستی کو لیکر تھانہ کوٹ محمود رواانہ ہوگئی۔جمشید دستی نے گرفتاری کے بعد غصے کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ظلم ،نا انصافی ، اور غنڈہ گردی ہے۔اس غنڈہ گردی کو ختم کریں گے اور پاکستان کو بچائیں گے۔ہماری حق اور سچ کی لڑائی ہے،جتنے کیس بنانے ہیں بناؤں جو حرکتیں کرنی ہیں کرو، جو چور تھے ملک کو لوٹنے والے تھے آپ ان کو لے آئے ہو۔