ہیکر نے وزیراعظم آفس کی تمام آڈیو لیکس جاری کرنے کی تاریخ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ہیکرز نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کی مزید آڈیو لیکس جمعہ 30 ستمبر کو جاری کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر مشتبہ ہیکر نےبیان جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر تمام مذاکرات اور تمام ڈیٹا کو پبلک کرنے کے وعدے ختم کر دیے۔ ہیکر نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی مزید آڈیو لیکس ڈارک ویب پر جمعہ 30 ستمبر کو جاری کی جائیں گی ۔ ہیکر کا مزید کہنا تھا کہ میں پیسے یا شہرت کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی بہتری کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو جاری کر رہا ہوں۔
At least this Hacker doing something good for the Public by exposing the incompetence of Govt, the hypocrisy of Rulers, the Double standards of journalists, and the priorities of Officials. #AudioLeaks pic.twitter.com/ZOduLa1ImP
— Muhammad Irfan (@_Muhd_Irfan_) September 27, 2022
واضح رہے کہ ہیکرز نے کچھ دن قبل وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے۔