(24 نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل ہسپتال میں کیا جائے گا جس کے باعث ان کو دوبارہ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر ٹیسٹ بھی پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے ۔
ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں سپیشلیسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر رہا ہے ،ہسپتال میں فیملی ممبران کے علاوہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ سابق صدر ایک ماہ سے ذائد سے علیل ہیں ۔