آڈیو لیکس کا معاملہ، رازداری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے:احسن اقبال

Sep 27, 2022 | 21:06:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا کہ  وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر محفوظ ہونا چاہئے تاکہ یہاں رازداری پر سمجھوتہ نہ ہو.

 وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس کے معاملہ  پر 24 نیوزے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس پر اعلیٰ تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اوروزیراعظم ہاؤس کے سکیورٹی سٹاف و دیگر عملے سے تفتیش جاری ہے۔

 احسن اقبال نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء کو بھی وزیراعظم ہاؤس کے ایس او پیز پر عمل پیراء ہونا چاہیئے،وفاقی وزراء کو کابینہ اجلاس کیلئے دیئے جانے والے ٹیبلِٹس کا بھی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔  آج کل سمارٹ فون چلتا پھرتا جاسوسی کا آلہ ہے.کابینہ اجلا س کی کارروائی کسی صورت کمپرومائز نہیں ہونی چاہیئےاب سے وزیراعظم ہاؤس کے پروٹوکولز پر ناصرف نظرثانی ہو گی بلکہ پروٹوکولز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں