عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا

Sep 27, 2022 | 21:18:PM
عالمی مارکیٹ, تیل , سستا, پیٹرولیم انڈسٹری
کیپشن: عالمی مارکیٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہونے لگی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

 پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی کا امکان ہے،اگر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ کیا گیا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  واقع ہوگی۔ 

 دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ عالمی خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 31 سینٹ کمی کیساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی۔

 خیال رہے  چند دن قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

 وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔