کوئٹہ میں3 بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

Sep 27, 2022 | 22:23:PM

(24نیوز )کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث ہیں سی آئی اے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا اکثر بھائیوں سے جھگڑا رہتا تھا اور جائیداد کا لالچ بھی تھا۔پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی گزشتہ رات فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی سے واپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آور نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔

مزیدخبریں