لاہوریے ڈینگی کے رحم و کرم پر،ڈیلی ویجز ورکرز فارغ کرنے کا فیصلہ

Sep 27, 2022 | 23:58:PM
 لاہور, ڈینگی,ڈیلی ویجز ,ورکرز , ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی
کیپشن: ملازمین کام میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہوریوں کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا، ڈینگی کے ڈنگ روز بروز تیز ہونے لگے تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نےبھی انوکھا فیصلہ کرلیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کاڈینگی سرویلینس کرنے والے6 ہزار 100 ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ڈینگی کے پیک سیزن باوجود لاہور کے نو زونز میں ڈینگی سرویلینس کرنے والے ڈینگی ورکرز کو 89 دنوں کیلئے مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق ورکر ڈینگی ورکرز کو 970 روپے یومیہ اجرت دی جاری ہےستمبر کے چھے روز کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کی تنخواہوں کی مد میں 59 لاکھ 17 ہزار روپے کس کی جیب میں جائیں گے سب بتانے سے قاصر ہیں۔

 ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو زبانی حکم پر نوکری سے برخاست کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو زبانی اور بعذریہ واٹس ایپ ڈینگی ورکرز کو مزید کنٹریکٹ نہ دینے کےنئے حکم نامے سے آگاہ کردیاگیا۔

گھر گھر جاکر ڈینگی سرویلینس کرنے والے ڈینگی ورکرز کاکنٹریکٹ 30 ستمبر کو ختم ہونا ہے لیکن ورکرز کو 24 ستمبر سے ہی نوکری سے فارغ کردیاگیا، ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو89 روز بعد دوبارہ کنٹریکٹ دینا ہوتا ہےپی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہی ڈینگی ورکرز کی بھرتی کا عمل مکمل کیاگیا۔