نگورنو کاراباخ: آئل ڈپو میں دھماکہ،125افراد ہلاک

Sep 27, 2023 | 08:37:AM
 آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں زورداردھماکے کےنتیجےمیں125 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں زور دار دھماکے نتیجےمیں 125  افراد  ہلاک جبکہ متعدد  افراد  زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق  آئل ڈپو  میں زور دار دھماکے سے 20 افراد  جان سے گئے  جبکہ تقریباً 300  افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا  گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔

آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد  چل بسے  ہیں جس کے  بعد  واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد125  ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئل ڈپو  میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کیلئے ایک اور مشکل، پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق آئل ڈپو میں دھماکےکی وجوہات فوری طورپرسامنےنہیں آسکی، تاہم اس بارےمیں بتایاجارہاہےکہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔