(ویب ڈیسک) آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں زور دار دھماکے نتیجےمیں 125 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق آئل ڈپو میں زور دار دھماکے سے 20 افراد جان سے گئے جبکہ تقریباً 300 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔
آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد125 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
مزید پڑھیں: حکومت کیلئے ایک اور مشکل، پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا
آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق آئل ڈپو میں دھماکےکی وجوہات فوری طورپرسامنےنہیں آسکی، تاہم اس بارےمیں بتایاجارہاہےکہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔