ورلڈ کپ 2023ء: قومی کرکٹ ٹیم بھارت کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی۔
قومی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئی۔ 15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی شامل ہیں۔
???? ???????????? ???????????????????? ????????????-???????????????????? ???????????????????? ????????????#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/1IdK7MhhN5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست بھارت پہنچیں گے۔
دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد اسکواڈ کی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی، قومی اسکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 حیدرآباد پہنچے گا۔ گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایشین گیمز: ہاکی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی
Embarking on the World Cup quest ????#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/AKwrf1yCkQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
یاد رہے کہ قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔