جناح ہاؤس حملہ کیس، صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری کیخلاف اپیل تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کیخلاف پراسکیوشن نے اپیل تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کیخلاف اپیل پراسکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد دائر ہوگی، اپیل میں صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی تھیں۔
ملزموں کیخلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس بند