(دور نایاب )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قرآن بورڈ کو پورا سپورٹ کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مولانا فضل الرحیم کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،اظفر علی ناصر، صوبائی وزیر بلال افضل اور مشیروہاب ریاض بھی ہمراہ تھے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقد م کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب قرآن بورڈ کو پورا سپورٹ کرے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میوہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا دورہ
چانسلر مولانا فضل الرحیم نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ چانسلر جامعہ اشرفیہ نے ملک وقوم کی ترقی،خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
ناظم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ اسعد عبید،مفتی احمد علی، مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا حافظ خالد حسن،مولانا مجیب الرحمان، مولانا اویس حسن ارشداوردیگر علمائے کرام موقع پر موجود تھے۔