روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ،ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 288روپے 80پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ کم ہوا ہے۔
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے سے کم ہوکر 290 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے سستاہوکر 310 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ3 روپے کمی سے 361 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 81.80 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 77.20 روپے کاہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس بند