شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار کی گرفتاری ایک دن کیلئے ٹل گئی

Sep 27, 2023 | 12:20:PM

(روزینہ علی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،شہریار آفریدی آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔

شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،مجسٹریٹ کے اختیارات سے متعلق عدالتی معاون وقار رانا نے اپنے دلائل مکمل  کئےدوسرے عدالتی معاون صلاح الدین ایڈوکیٹ کل اپنے دلائل دینگے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں