ملتان: خواتین ڈاکٹرز کا ایڈمن رجسٹرار پر دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا الزام عائد

Sep 27, 2023 | 12:33:PM

(بلال نیازی) ملتان کے نشتر ہسپتال کی  وارڈ میں خواتین ڈاکٹرز نے ایڈمن رجسٹرار پر دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کے الزام لگا دیا۔

نشتر ہسپتال کی وارڈ میں خواتین ڈاکٹرز کیساتھ ناروا سلوک و نازیبا کلمات ادا کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خواتین ڈاکٹرز نے ایڈمن رجسٹرار پر دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اُس کے خلاف درخواست لکھ دی۔

واقعہ کی انکوائری کیلئے ایم ایس نشتر ہسپتال نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  

مزید پڑھیں:  شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد کا کہنا ہے کہ متعلقہ شعبہ کے چیئرمین سمیت دو خواتین ڈاکٹر کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی تین دن میں رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی سطع پر کوئی ہراسانی و ناروا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں