دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ’’گوگل‘‘ 25 برس کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 25 برس کا ہو گیا۔ گوگل ڈوڈل جو اہم مواقع پر تبدیل ہوتا نظر آتا ہے، آج اپنی سلور جوبلی کے موقع پر بھی تبدیل ہو گیا۔
کمپنی نے سلور جوبلی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں 25 کے ہندسوں کا اضافہ کیا ہے جو دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Happy 25th birthday @Google! ???? Thanks to everyone who uses our products and challenges us to keep innovating and to all Googlers! pic.twitter.com/bO3cI0DgvZ
— Sundar Pichai (@sundarpichai) September 27, 2023
تفصیل کے مطابق ہر سوال کا جواب دینے والا گوگل 25 سال کا ہو گیا ہے لیکن انٹرنیٹ سرچ انجن کی مقبولیت میں کمی نہیں آسکی ہے۔ جنوری 1996ء میں سٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں نے گوگل کو ایجاد کیا اور 1998ء میں اس کو باقاعدہ طور پر شروع کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘’گوگل’’ نام دینے سے پہلے ‘’بیکرب’’ نام دینے کا بھی ارادہ کیا گیا تھا لیکن گوگل کا نام ریاضی کی اصطلاح GOOGOL سے متاثر ہو کر رکھا گیا۔
25 years ago, Google Search launched from a garage in a California suburb. Today, we have offices and data centers on six continents, in over 200 cities. In honor of our 25th birthday tomorrow, take a world tour with us #Google25 ↓ https://t.co/lRCaDCJvg0
— Google (@Google) September 26, 2023
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
گلوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والا سرچ انجن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کیا اور نئے فیچر بھی متعارف کرائے۔ گوگل اس وقت 150 زبانوں اور 190 سے زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔ اس کے 6 براعظموں کے 200 سے زائد شہروں میں دفاتر اور ڈیٹا سینٹر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ گوگل کی بنیاد 1998ء میں 4 ستمبر کو رکھی گئی تھی، البتہ گوگل 2002ء سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منا رہا ہے۔