عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں،فی یونٹ کتنا اضافہ ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر آ گئی، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا ہو گیا
درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گالیکن کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔