ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی 

Sep 27, 2023 | 16:16:PM

(24نیوز) مون سون سیزن کی اختتامی بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق جمعرات شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 28 شام یا رات سے 30 ستمبر کے دوران چترال، دیر، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔

28 اور 29 سمتبر کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، گلیات  اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، خوشاب میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

مزید پڑھیں:  آج کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤ الدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، لاہور ، سیالکوٹ ، نارووال اور شیخوپورہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کوہاٹ ، پشاور ، مردان ، صوابی ، ہری پور ، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں