قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ، مداحوں سے پاکستانی پرچم لے لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی ،قومی کرکٹ سکواڈ براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچا۔مداحوں سے پاکستانی پرچم لے لیاگیا۔
پاکستانی ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے،حیدر آباد دکن ایئرپورٹ پر ملٹری اور پیراملٹری کمانڈز تعینات کئے گئے تھے۔
حیدرآباد دکن ایئرپورٹ میں پاکستانی شائقین بھی موجود، شائقین کرکٹ بابراعظم اور شاہین آفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے مداح نکلے، حیدر آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی جھنڈا بھی نظر آیا ،پاکستانی ٹیم 7 سال بعد حیدرآباد دکن پہنچی قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہو گی قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں ہی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
حیدر آباد ایئرپورٹ پر مداحوں سے پاکستانی جھنڈا لے لیا گیا،معروف پاکستانی پرستار ”چاچا بشیر“ سے جھنڈا لے لیا گیا،چاچا بشیر کو پاکستان کے نعرے لگانے سے بھی روک دیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کاوارم اپ میچ 3 اکتوبر کو شیڈول ہے،کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے ،قومی ٹیم مہم کا آغاز6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کیخلاف میچ سے کریگی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا