محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنادی

Sep 27, 2023 | 18:53:PM

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت  سمیت  بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق آج   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا،تاہم چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو نے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا,جبکہ شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، کوہاٹ، کرم اور پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا،جبکہ شام یا رات کے اوقات میں مری، گلیات،روالپنڈی ، اٹک جہلم اور چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک گرفتار بھکاریوں میں پاکستان نمبر لے گیا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر    میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں